کورونا وباء،سی اے اے کی مختلف ممالک کے مسافروں کی سہولت کیلئے موجود کیٹگری اے اور بی ختم
کراچی:کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف ممالک کے مسافروں کی سہولت کے لئے موجود کیٹگری اے اور بی ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف ممالک کے مسافروں کی سہولت کے لئے موجود کیٹگری اے اور بی ختم کر دی گئی ہے۔
بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا۔8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے،کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمدپرسفری پابندیاں 5مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی۔
کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،،برزایل، زمبابوے،بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے۔ان ممالک میں موجود پاکستانی،نائیکوپ،پی اوسی کارڈ ہولڈرزپاکستانی کی آمد پربھی پابندی برقرار ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کو بھی محدود کردیا ہے۔اندرون ملک جانیوالی پروازوں میں40فیصدسے زائد کمی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔نیا شیڈول 5مئی سے20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔
قومی ایئرلائن کو کراچی کے لئے29،لاہور کیلئے55،اسلام آباد کے لئے 76، پشاور کیلئے41پروازیں ہفتہ وار آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔کوئٹہ اور فیصل آباد کیلئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔
پی آئی اے سیالکوٹ کے لئے 11، ملتان کیلئے 17 اور تربت کے لئے 4پروازیں آپریٹ کرے گی۔
نجی ایئرلائن ائیر بلو کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 15،اسلام آباد کیلئے19، پشاور کیلئے10ملتان کیلئے9پروازیں آپریٹ کرے گی۔کوئٹہ ، فیصل آباد،سیالکوٹ اور تربت کیلئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔
سرین ایئر کراچی سے کوئی پرواز آپریٹ نہیں کرے گی۔ لاہور کیلئے10، اسلام آباد کیلئے10پروازیں آپریٹ کرے گی۔
سی اے اے نے ایئرلائنوں کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول دو ہفتے تک نافذل العمل رہیں گے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ۔ ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5544فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 17 ہزار009مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 7 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 41 منٹ قبل

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

دوحہ پر حملہ: یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت کرنے سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چینی اداکار یو مینگلونگ 5ویں منزل سے گر کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

عمان :سمندر میں پاکستانی مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 19 افراد لاپتا
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 6 گھنٹے قبل