پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستانی بولروں نے شاندار بولنگ کر کے آسٹریلوی ٹیم کو 157 رنز پر پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک کھلاڑی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی ، بابر اعظم نے 40 رنز کی محتاط اننگز کھیلی، معاذ صداقت نے 27 رنز بنائے، آخر میں عبدالصمد اور شاداب خان نے ساتویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت بنا کر میچ جتوا دیا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں بارش اور آندھی کے باعث ٹاس 15 منٹ کی تاخیر سے 4 بج کر 15 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کا آغاز 4 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کے خلاف مزید اچھی بولنگ کرنا پڑے گی، اسپنرز سے اچھی مدد ملے گی، بارش سے زیادہ اثر نہیں پڑا ہو گا۔
آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، تنویر سنگھا کی جگہ کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں پانچ مرتبہ ایسا موقع آیا ہے جب سیریز کا آخری میچ فیصلہ کن بن گیا ہو اور ایسی صورتحال میں چار مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل





