Advertisement

امن منصوبہ مسترد:جب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضہ برقرار رہے گا، وہ مزاحمت جاری رکھے گی،حزب اللہ 

حزب اللہ نے واشنگٹن میں طے پانے والے جنگ بندی فریم ورک کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،رائٹرز

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 4th 2026, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امن منصوبہ مسترد:جب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضہ برقرار رہے گا، وہ مزاحمت جاری رکھے گی،حزب اللہ 

بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے امریکا کی ثالثی میں پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے مکمل طور پر واپس نہیں جاتیں، مزاحمت جاری رہے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حزب اللہ نے واشنگٹن میں طے پانے والے جنگ بندی فریم ورک کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان کی حکومت اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل غیر شفاف ہے۔

ان کے مطابق جنگ بندی کا مطلب صرف فائر بندی نہیں بل کہ مکمل طور پر اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا چاہیے،انہوں نے اس تجویز کو بھی مسترد کیا جس میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی غیر مسلح جنگ بندی سے مشروط کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیلی موجودگی جنوبی لبنان سے ختم نہیں ہوتی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی فوج کچھ اسٹریٹجک مقامات بشمول بیوفورٹ کیسل اور دیگر جنوبی علاقوں میں موجود رہے گی، جس سے تنازع مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

حزب اللہ کا مؤقف ہے کہ جب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضہ برقرار رہے گا، وہ مزاحمت جاری رکھے گی۔ گروپ کے مطابق موجودہ جنگ بندی منصوبہ اس مسئلے کا مستقل حل فراہم نہیں کرتا۔

 دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے انخلا سے انکار کے بعد جنوبی لبنان میں حملے بدستور جاری ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • a day ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 3 hours ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 3 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 3 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • an hour ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 days ago
Advertisement