نامور لالی وڈہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی پنجابی فلم مکھو کا افتتاح کردیا ،عظمی بخاری اور دیگر فنکاروں کی شرکت
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر لائیں گے اور فلم فنڈ اسی سلسلے کی کڑی ہے ،عظمی بخاری


لاہور:لالی وڈ کی نامور ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی پنجابی فلم مکھو کا افتتاح کردیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید عظمی بخاری بطور مہمان خصوصی شریک سمیت دیگر نامور فنکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید عظمی بخآری ۔اداکار غلام محی الدین،معمر رانا،میرا، نشو،شہزاد رفیق،صفدر ملک،چوہدری ذوالفقارمانا،ہدایتکار سید نور،اداکارہ صائمہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید عظمی بخآری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر لائیں گے اور فلم فنڈ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ہدایتکارہ سنگیتا۔۔اداکارہ میرا معمر رانا اور دیگر نے نئی فلمیں بننے پر خوشی کا اظہار کیا،جبکہ اداکارہ صائمہ جو مکھو کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ سنگیتا کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی ہٹ ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ فلم کا آغاز پانچ جون سے ہوگا اور پچیس دسمبر کو فلم کا کیمرہ کلوز کرکے تکنیکی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل



