لاہور : صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزارلوگوں کوکوروناویکسین لگائی گئی، این سی اوسی نےہمیں روزانہ 80ہزارویکسی نیشن کاہدف دیاہے۔ ہیلتھ کیئرورکرزکیلئےہراسپتال میں ویکسین موجودہے، 2لاکھ19ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن لگ چکی ہے ۔حکومت کا 3کروڑ ویکیسن کا ایگریمنٹ ہوچکا ہے جو اگلے 2 ماہ تک آتی رہے گی۔ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام صوبوں سےآگے ہے،ایکٹمرا اسپتالوں میں مفت دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان اورگجرات میں88فیصداورسرگودھا میں80فیصدمریض وینٹی لیٹرزپرہیں، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 50 وینٹی لیٹرزاب بھی خالی ہیں ، گوجرانوالہ میں دشواری کا سامنا ہےوہاں100فیصدوینٹی لیٹرز استعمال میں ہیں۔
وزیرصحت یاسمین راشد نے بتایا کہ بڑے ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن جنریٹ کرنے پر کام شروع ہوگیا ہے،نجی اسپتالوں سے3سوبیڈز بھی فری کورونامریضوں کیلئے مل گئے ہیں، موجودہ کورونا برطانوی قسم کا ہے ، بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملک میں کورونا کی دوسری اقسام کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے، لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں، ہمیں تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آ گئی ہے، آپ ہمسایہ ملک دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں، ہمیں روزانہ شکرانے کے نفل پڑھنے چاہئیں، اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مریضوں کی تعداد سنبھلی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔
اعتکاف سے متعلق سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل







