لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مستردکرتے ہوئے کہا کہ الیکڑونک ووٹنگ کانظام تمام دنیا نے مستر دکیا، الیکشن کمیشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر پارلیمان ہے جسے تین سال سے تالا لگایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نون لیگ نے 2018ء میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں، ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ سب کے اتفاقِ رائے کا مظہر اور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی
— President PMLN (@president_pmln) May 2, 2021
الیکڑانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانے مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمشن ناقابل عمل قرار دے چکا ہے؛ ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے
شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاقِ معیشت کی بات کر رہی تھی تو این آر او کا شور کر کے ان کی توہین کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات ہم کر سکتے ہیں، سیاسی مخالفین کو ساتھ لے کر چلنے، ان کی تجاویز کو اپنانے کا حوصلہ ہم میں ہے۔قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے مزید کہا ہےکہ ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں۔
صدر نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائے تباہ معیشت، مہنگائی اور بے روزگاری سے مرتے عوام کی فکر کریں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل





