لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا ہے کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی جانب لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں اضافہ خطرناک ہے، اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا جائے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی جانب لے جائے گا
فردوس عاشق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کے لیے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔
عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کورونا SOPs پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔ عوام کو حکومت کے ساتھ ملکر اس وبائی ماحول میں اپنی اور دوسروں کی انمول زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 2, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ اپنی، دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago






