Advertisement

پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینی چاہیے، شعیب اختر

ہمارے تمام لڑکوں کو جان لڑا کر کھیلنے کی ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 19 2023، 4:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینی چاہیے، شعیب اختر

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں سارا دبائو بھارت پر ہوگا، پاکستان ٹیم کو بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرانا ہے۔

بھارتی کرکٹ شائقین ہمیشہ قابل تعریف رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران راولپنڈی ایکسپریس نے بھارتی کرکٹ مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بائولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف کو بھارت جاکر کھچا کھچ بھرے سٹیڈیمز میں بھارتی شائقین کے سامنے کھیل کر لطف اندوز ہونا چاہیے، مداح ان کے لئے تالیاں بجائیں گے اور اگر وہ نہیں بھی بجاتے تو وہ تعریف ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پر ان کے میڈیا کا بہت دبائو ہوتا ہے، وہ اپنے ملک کو ہارتا نہیں دیکھ سکتے جس سے بھارت پر زبردست دبائو بڑھتا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ سارا دبائو بھارت پر ہوگا، ہمارے تمام لڑکوں کو جان لڑا کر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت نہ جانے کی بجائے بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینی چاہیے اور وہ ایسا ضرور کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement