اگر صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے دی تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے،الیکشن کمیشن صدر کی مشاورت کو اہمیت نہیں دےگا اور صدر کی بات نہیں مانی جائے گی
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں 20 دن انتہائی اہم ہیں پہلے صدر نے ٹویٹ لکھ کر بھونچال پیدا کیا اور اب الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرہلچل پیدا کر دی ہے اگر صدر الیکشن کی تاریخ دے دیتے ہیں کیونکہ بعض سینئر وکلا کی رائے ہے کہ وہ تاریخ دے سکتے ہیں تو پھر ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں ہوتے ہیں، 4 مہینوں میں ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے یہ ایک اہم مسئلہ ضرور ہے لیکن سب سے اہم مسئلہ پاکستان میں اس وقت بجلی کے بنیادی فی یونٹ میں مزید 5 روپے 40 پیسہ اضافہ ہے حقیقت یہ ہے کہ لوگ آٹا چینی اور پیڑول کے بعد بجلی کے بل دینے کے بھی قابل نہیں ہیں۔
ایکٹ اور آئین میں مقابلہ اور لڑائی شروع ہو گئی ہے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا اور ساتھ بیان دے دیا کہ 90دن میں الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد سیاستدانوں یا سیاسی پارٹیوں سے ملاقات بے معنی ہےلیکن آٸین ہی جیتےگا اور آٸین ہی نافذ العمل…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 24, 2023
انہوں نے مزید کہا کا ایکٹ اور آئین میں مقابلہ اور لڑائی شروع ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا اور ساتھ بیان دے دیا کہ 90دن میں الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد سیاستدانوں یا سیاسی پارٹیوں سے ملاقات بے معنی ہےلیکن آٸین ہی جیتےگا اور آٸین ہی نافذ العمل ہوگا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہےفیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔ معاشی، سیاسی اور اقتصادی حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں لوگوں کی سیاست پیچھے رہ گئی ہے۔لوگوں کی اپنی زندگی اور بقاہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اللہ تعالی پاکستان کے حال پے رحم کرے

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل





