کل ڈویژن بنچ نہیں ہے لیکن ہم کیس سن لیں گے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کل ڈویژن بنچ نہیں ہے لیکن ہم کیس سن لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث پیش نہیں ہورہے، ان کے منشی اغوا ہوئے تھے، خواجہ حارث کی جانب سے بیان حلفی بھی دے رہا ہوں، دائرہ اختیار طے کئے بغیر کارروائی آگے بڑھائی ہی نہیں جاسکتی، 3 گراؤنڈز پر اپنے مؤکل کی سزا معطلی کے لیے دلائل دوں گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کھوسہ صاحب ماتحت عدلیہ سے غلطی ہوئی تو اسے اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ کل جمعہ ہے سماعت نہ رکھیں، یہ پھر خود ہی کہتے ہیں کہ چھٹی والے دن عدالت کھل گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزا کو بادی النظر میں غلط قرار دیا تھا۔ ہائیکورٹ کو حکم دیا ہے کہ آج کیس کو سُنے ورنہ دن دو بجے عدالت عظمیٰ خود سماعت کرے گی۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل





