وزیر اعظم نے وزیر انصاف کی سربراہی میں کمیشن بنا کر تحقیقات کا حکم دے دیا

اسرائیلی وزیرِ خارجہ ایلی کوہن کی طرف سے گذشتہ ہفتے روم میں لیبیائی وزیرِ خارجہ نجلا منگوش سے بات چیت کے اعلان کے بعد لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ نے اپنی وزیرِ خارجہ کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ملک کی صدارتی کونسل کے ردعمل اور وضاحت کے مطالبے کے بعد وزیرِ اعظم عبدالحمید دبیبہ نے معطلی کا حکم جاری کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیرِ خارجہ منگوش کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں وزیرِ انصاف کی سربراہی میں ایک کمیشن کے ذریعے انتظامی تحقیقات سے گذرنا ہو گا۔
ملاقات کی خبر منظر پرآنے کے بعد اتوار کی شام طرابلس اور اس کے مضافات میں سڑکوں پر مظاہرے شروع ہو گئے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار کی علامت ہیں۔ یہ احتجاج دوسرے شہروں تک پھیل گیا جہاں نوجوان لوگوں نے سڑکیں بلاک کیں، ٹائر جلائے اور فلسطینی پرچم لہرایا۔
نیوز سائٹ دی لیبیا اپ ڈیٹ نے اطلاع دی ہے کہ مظاہرین نے روم میں ہونے والی منگوش-کوہن میٹنگ کی مذمت کرنے کے لیے طرابلس میں وزارتِ خارجہ کے ہیڈ کوارٹر پر یلغار کر دی۔
Libyan FM Mangoush Suspended After Controversial Meeting With Israeli Counterpart
— The Libya Update (@TheLibyaUpdate) August 28, 2023
Tripoli, Libya – Libyan Prime Minister Abdul Hamid Dbeibeh has suspended Foreign Minister Najla Mangoush and referred her to ...
Read more:https://t.co/9rfZWosTQ7
The #Libya Update
لیبیا کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ منگوش نے اسرائیل کے نمائندوں سے ملاقات کو مسترد کر دیا تھا اور جو کچھ ہوا وہ اٹلی کی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران ایک غیر تیار شدہ اور معمول کا آمنا سامنا تھا اور الزام لگایا کہ اسرائیل اس واقعے کو کوئی اور رنگ دے کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالاقات میں کوئی گفتگو، معاہدے یا مشاورت شامل نہیں تھی اور مزید کہا کہ وزارت اسرائیل کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانے کو مکمل اور قطعاً مسترد کرنے کی تجدید کرتی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ دونوں وزراء خارجہ نے لیبیا کے یہودیوں کے ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملک میں عبادت گاہوں اور یہودی قبرستانوں کی تزئین و آرائش شامل تھی۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے سہولت فراہم کی اور مزید کہا کہ انہوں نے انسانی مسائل، زراعت اور پانی کے انتظام میں ممکنہ تعاون اور اسرائیلی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 41 منٹ قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 گھنٹے قبل




