الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کا خیرمقدم
ضابطہ اخلاق پر بھی تمام سیا سی پارٹیوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی،چیف الیکشن کمیشن


چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے، عام انتخابات میں الیکشن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے جدید ترین مانیٹرنگ کنٹرول روم بھی قائم کر د یا گیا ہے
الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے صبح 11بجے اور جماعت اسلامی کے وفد سے 12بجے دوپہر منعقد ہوا ۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹرفاروق ستار نے کی جس میں جاوید حنیف ،زاہد ملک اور یاسر علی شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت امیر العظیم نے کی اور وفد میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پروفیسر محمد ابراہیم ،میاں محمد اسلم ، محمد نصراللہ اور راجہ عارف سلطان شامل تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفدنے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندی کے فیصلہ کو درست قرار دیا اور کہا کہ اُن کی جماعت کو مردم شماری 2017 پر اعتراضات تھے جس پر پی ٹی آئی کی حکومت نے مردم شماری 2017کے رزلٹ کا5 فیصد تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا اور یہ تسلیم کیا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پرہوں گے اور نئی مردم شماری کے کام کا آغاز کیا،
مزید اُنہوں نے زور دیا کہ صوبائی افسران کے ٹرانسفروں اور غیر جانبدار افسران کی تعیناتی فوری یقینی بنائی جائے تاکہ الیکشن شفاف ہوں، مزید تمام انتخابی اہلکاران جو الیکشن کے عمل کے دوران بے ضابطگی کریں اُن کے خلاف قانون کے مطابق فور ی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس کے علاوہ سیا سی پارٹیوں کے انتخابی اخراجات کی حد مقرر ہونی چاہئے جس طرح امیدوار کے اخراجات کی حد مقرر ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت لائی جاسکے۔
جماعت اسلامی کے وفد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ مشاورتی عمل پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کا عمل 90دن میں مکمل ہونا ہے ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کا آغاز کردیا ہےاوراسی کے ساتھ ہی انتخابی شیڈول کا اعلان بھی کرنا چاہئےتھا تاکہ ابہام کو دور کیا جائے۔
اُنہوں نے مزید تجویز دی کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تاکہ ہر قسم کے مافیاء کو انتخابی دھاندلی سے روکا جاسکے۔ اُنہوں نے انتخابی فہرستوں کی تجدید پر بھی زور دیا اور کہا کہ تمام اہل ووٹروں کے اندراج ، اخراج ودرستگی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ الیکشن پراسس سے متعلق تمام فارم چاہے وہ جنرل الیکشن سے متعلق ہوں یا بلدیاتی انتخابات سے متعلق وہ اُردو میں ہونے چاہئیں، یہ بھی تجویز دی گئی کہ سیا سی جماعتوں کے الیکشن اخراجات کی بھی حد مقرر کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے وفود کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن جتنی جلد ممکن ہوسکا حلقہ بندی کا کام مکمل کرے گا۔ اور اُسکے بعد الیکشن کے فور ی انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ مزید حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام بھی ایک ساتھ مکمل کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیا سی پارٹیوں کی دیگر تجاویز کو بھی سراہا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نہ صرف اُن پر غور کرے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ سیا سی پارٹیوں کی اچھی تجاویز کو پارلیمنٹ میں بھیجے تاکہ اُن پر قانون سازی کی جائے اور ان تجاویز میں ایسی تجاویز جن پر الیکشن کمیشن فوری عمل کرسکتا ہے۔
اُس پر عمل کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر بھی تمام سیا سی پارٹیوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی تاکہ ضابطہ اخلاق پر عمل اور اُسکی پابندی کو یقینی بنایا جائے، مزید آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے جدید ترین مانیٹرنگ کنٹرول روم بھی قائم کر د یا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 11 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل




