عوام کا بل نہ جمع کرانے پراتفاق ،بجلی بلوں کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری
بلوں میں اضافے کی تحریک ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہی بلوں کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، ملتان گوجرانوالہ لیہ ، چوک اعظم ، چیچہ وطنی سمیت کئی شہروں میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔


بجلی کے بلوں میں ٹیکسز اور اضافے کے خلاف ملک بھر میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ہر شہری اپنے اپنے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروارہا ہے کسی نے بجلی کے بل نظر آتش کیے تو کسی نے سوشل میڈیا پر بلوں کے خلاف مہم چلائی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتنے اضافی ٹیکس لگا دیے ہیں کہ بچوں کا کھا نا پورا کریں یا بجلی کے بل پورے کریں۔
مہنگی بجلی نا منظور کے نام سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مہم چلائی گئی جس میں وکلا ، تاجر برادری سمیت دیگر تنظیموں نے اپنا کردار اد اکیا ۔
بجلی بلوں میں اضافے کی تحریک ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہی بلوں کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، ملتان گوجرانوالہ لیہ ، چوک اعظم ، چیچہ وطنی سمیت کئی شہروں میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
ملتان میں بجلی کے بلوں کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے، اس سلسلے میں آج عارف والا بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
بجلی کی اووربلنگ کے خلاف تاج چوک فتح پور اور چوک اعظم میں شہریوں نے احتجاج کیا، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے احتجاجاً ایم ایم روڈ بند کر دیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف چیچہ وطنی بار نے بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بہاولنگر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف وکلاء اور شہریوں کی جانب سے منچن آباد چوک پر احتجاج جاری ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، مارکیٹ ٹاور، سرےگھاٹ، شاہی بازار، اناج منڈی، مسان روڈ پر بھی تاجروں نے دکانیں بند رکھی۔
مہنگی بجلی اور زائد بلوں کے خلاف عوام کا چوتھے روز بھی احتجاج#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/Pp6YWtxIhl
— GNN (@gnnhdofficial) August 28, 2023
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 9 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل




