جماعت اسلا می کی بجلی بلوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال ، مہنگی بجلی نامنظور کے نعرے
مختلف شہروں میں وکلا نے بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیاہڑتال کے دوران مظاہرین نے مہنگی بجلی نا منظور کے نعرے لگادیے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ظلم کے اس نطام کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے ۔


بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال دیکھنے میں آئی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولپنڈی میں جمیعت کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی جس کے باعث آج ملک میں جزوی اور مکمل ہڑتال کئی شہروں میں جاری ہے۔
لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور ، مانسہرہ ، جھنگ اور ملتان سمیت کئی شہروں میں جزوی اور مکمل ہڑتال رہی۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ اور اس سے ملحقہ تمام تھوک بازار بند رہے، اس کے علاوہ بھی شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہیں۔
مختلف شہروں میں وکلا نے بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا، ہڑتال کے دوران مظاہرین نے مہنگی بجلی نا منظور کے نعرے لگادیے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ظلم کے اس نطام کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے ۔
فیصل آباد میں بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین ہاتھوں میں بجلی کے بل اور گلے میں میٹر لٹکائے سڑک پر آ گئے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 4 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل




