اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون کے ساتھ مذاق ہے، فیصلے کیخلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی بھی ٹویٹر پر شيئر کی اور لکھا کہ بجائے شہباز شریف کو جعلی گارنٹی دینے پر نوٹس کیا جاتا یا نواز شریف کو واپس بلایا جاتا خود اپوزیشن لیڈر کو باہر بھیجا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، فیصلے کیخلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کرچکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شريف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، وہ کل (ہفتہ کو) لندن کیلئے روانہ ہوں گے، برطانیہ پہنچنے سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر قطر میں 10 روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے بھی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو مفرور کرانے والے شہباز شریف بھی لندن جارہے ہیں، پاکستان اِن کیلئے اقتدار کی چراگاہ ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب
- 43 منٹ قبل
معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں بھی پیش،اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوّٹ
- 3 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
- 2 گھنٹے قبل
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش
- 28 منٹ قبل
تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل