علاقائی

لاہور ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق اور 4زخمی

زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 7th 2023, 10:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق اور 4زخمی

لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتینجے میں 3 افراد جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے مردہ خانے منتقل کردیا اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال رائیونڈ منتقل کردیا ہے اوران کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔