لاہور:دودہائیوں بعد بسنت کی واپسی،ہر طرف بو کاٹا کی صدائیں،مریم نواز کی ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایات
مریم اورنگزیب نے بھاٹی گیٹ میں ایک چھت پر بسنت کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے پہلے انہوں نےسیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا تھا


لاہور: دو دہائیوں کے بعد بسنت کی واپس پر لاہور میں ہر طرف پتنگیں اور بو کاٹا کی صدائیں سنائی دی جا رہی ہیں، جمعہ کی رات جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے تو لاہوریوں نے پتنگیں اُڑانا شروع کر دیں اور پابندی کے 25 سال بعد شبِ بسنت رات بھر منائی، ہر طرف منچلے بھنگڑے ڈالتے رہے اور بوکاٹا کی صدائیں بلند کرتے رہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 سال بعد بسنت بحال ہونے پرلاہورکے آسمان پرپتنگیں لوٹ آئی ہیں ،بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
Thank you Mohammad Nawaz Sharif for bringing joy, relief and renewal to Punjab, to Pakistan 🤲🏼❤️ https://t.co/zbbVFyBnjs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2026
ایکس پوسٹ پر انہوں نےمزید لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں،وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب اورپاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نوازشریف آپ کا شکریہ۔
علاوہ ازاں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھاٹی گیٹ میں ایک چھت پر بسنت کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے پہلے انہوں نےسیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا تھا، انہوں نے شہریوں کو ہر ممکن ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔.jpg)
خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سےجمعہ کی رات سے اتوار کی رات تک، پورے تین دن پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لاہوریوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
جبکہ دیگر افراد کے مطابق یہ فیصلہ اُن خاندانوں کے زخم تازہ کرے گا جنہوں نے آوارہ ڈور کے باعث اپنے پیارے کھوئے اور مزید قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 13 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل









