لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ماوں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی ماوں کو سلام ماں سے میٹھا، مخلص ، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ماؤں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنے تعارف کے لئے ماں کی مثال دی جو اس کی انسانوں سے محبت کی انتہاءہے ۔
ماں کی عظمت کا مقام یہ ہے کہ اللہ کریم نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی۔ماں کی انمول محبت ٹھنڈے گھنے سایہ دار شجر کی مانند ہوتی ہے۔ والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتا اور گہرا ہوتا جاتا ہے ۔
This is my first Mother's Day after the sad demise of my beloved mother. Cannot take my mind off her beautiful memories. When at times things seemed to falter during the course of life, it was she I would turn to for prayers. God bless all mothers. (My last picture with Maan ji) pic.twitter.com/td2ZSwO7KB
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 9, 2021
انہوں نے کہا کہ افسوس میں نے والدہ کو اس وقت کھویا جب میں جیل میں تھا، آخری وقت ان سے بات نہ کرسکا ۔جنہیں یہ نعمت میسر ہے، وہ ماوںکی خوب خدمت کرکے دنیا اور آخرت کو جنت بنائیں ۔آج کے دن شہداءکی ماوں کو خاص طورپر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن کی حرمت وعزت پر وار دئیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی ایس سانحہ میں اپنے بچوں کی جدائی کاعظیم غم سہنے والی ماوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر کی ماوں کو سلام جنہوں نے جبر کی تاریک رات میں اپنے بے گناہ بچے گنوائے ۔ہم شہداءکے بلندی درجات کی دعا اور ان کی ماوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے جومائیں وفات پا گئی ہیں، ہم ان کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں ۔جو مائیں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، انہیں صحت دے۔آمین
ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی ۔اس مقصد کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو صحت مند اور تعلیم یافتہ بنانا ہوگا ۔ہمارے ملک میں ماوں کی صحت اور ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہم نے اپنے دور میں ماں اور بچے کی صحت، مناسب غذااور بہبود کے مختلف اہم منصوبے شروع کئے ۔
اللہ تعالی سب کی ماوں کو سلامت رکھے، صحت دے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 6 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago



