حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔
زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز اسکور کیے تھے۔

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 2 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 2 days ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 3 days ago

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 3 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 2 days ago

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 4 hours ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 2 days ago

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 9 hours ago





