وزیر اعظم عمران خان کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پراسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا جو انسانی اقدار اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ فلسطینی عوام کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں وزیر اعظم نےفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا جو انسانی اقدار اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔
Strongly condemn Israeli Forces' attack esp during Ramazan on Palestinians in Qibla-e-Awaal, Al-Aqsa Mosque, violating all norms of humanity & int law. We reiterate support for Palestinian ppl. Int community must take immed action to protect Palestinians & their legitimate rights
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا فلسطینی عوام کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں ، عالمی برادری فلسطینیوں کو جائز حقوق دلانے میں فوری کردار ادا کرے۔
یاد رہے اسرائیلی پولیس کی جانب سے جمعہ کر روز مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔
ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago



