جی این این سوشل

دنیا

یو این ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اقوامِ متحدہ (یو این ) کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو این ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
یو این ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوامِ متحدہ (یو این ) کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

ستمبر 2020 تک ہندوستان نے ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زیادہ ہندؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا ہے، ہندوستان نے مقامی 3 لاکھ 77 ہزار 683 مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق  یہ تبدیلیاں کشمیریوں کو اُن کے مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دُور لے جائیں گی، ان تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی کشمیریوں کے گروپس کی سیاسی نمائندگی میں بھی کمی آئے گی،کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیاد ہ ہے، کشمیر کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔ یوکے پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اُٹھا چکی ہے۔

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

 محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی 'را' کے چیف کو علم ہونے سے متعلق 'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

گذشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll