راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے 2واقعات میں ایف سی کے 3اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردی کےواقعات کوئٹہ اور تربت میں پیش آئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے 2واقعات میں ایف سی کے 3اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5ایف سی اہلکار زخمی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں مارگریٹ کے علاقے میں ایف سی اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، شہدا ءمیں لانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود ،سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےواقعات کوئٹہ اور تربت میں پیش آئے ہیں ۔
افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے آغاز کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔پچھلے ایک ہفتہ میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں بھی دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتہ میں دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کا ایک افسر اور 9 جوان شہید ، 10 زخمی ہوئے ہیں۔سرحدوں کی حفاظت ہو یا کووڈ کی وبا، پاک فوج پاکستانیوں کی حفاظت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 گھنٹے قبل





