جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں: بلاول بھٹو
عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں: بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوفناک قیمت ادا کررہا ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سےعام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، قرض لے کر اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہے گا، پونے 2 لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کررہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرسکے، غیر ملکی سرمایہ کار اور حکومتیں عمران خان کی حکومت کے دوران سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں،ایم ایل ون ریلوے ٹریک کے لئے 6 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سےولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll