لاہور: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجوہات، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ناکامی کی وجوہات کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ناکامی کی وجہ ڈسکہ کے متعلقہ حلقے میں ترقیاتی کام نہ کروانا بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود حلقے میں نہیں لگائے گئے۔
حکومت کی جانب سے حلقے کے اندر عوامی مسائل کے حل پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اندرونی سیاسی چپقلش بھی ناکامی کا باعث بنی۔
واضح رہے این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لے کر میدان مارا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے تھے۔
عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئے تھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 12 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل





