مالدیپ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور سابق کھلاڑی مایئکل سلیٹر آپسی تنازعے کے باعث دستو گریباں ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتِ حال کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیا تھا اور آسٹریلیا نے اپنی سرحد بھارت کے لئے بند کردی تھی جس کی وجہ سے 40 کے قریب آسٹریلوی کرکٹرز، کوچز اور کمنٹیٹرز اس وقت مالدیپ میں مقیم ہیں اور اپنی حکومت کی جانب سے فضائی سروس کے بحالی کا انتظار کر رہےہیں تاکہ اپنے ملک واپس لوٹ سکیں تاہم اب فراغت کی وجہ سےکھلاڑی فرسٹریشن کا شکار ہونے لگے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر مالدیپ میں اپنے دوست سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کے ساتھ جھگڑ پڑے، دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ توسامنے نا آسکی تاہم یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی کہ دونو ں کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس پر سلیٹر اور وارنر دونوں ہی صفائیاں دینے لگے۔ سلیٹر کا کہنا ہےکہ اس خبر میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہےیہ صرف افواہ ہےاور میں اور وارنر دونوں ہی بہت اچھے دوست ہیں،ہم میں لڑائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دوسری جانب وارنر یہ کہتے نظر آئےکہ ایسا کوئی بھی ڈرامہ نہیں ہوا ، مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو یہ باتیں کس نے بتائی ہیں، جب تک آپ خود اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں آپ کو ایسا نہیں لکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سلیٹر نے بھارت سے مالدیپ روانہ ہوتے ہوئے اپنے ملک کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو بارڈر بند کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ لوگوں کا خون آپ کے ہاتھ پر ہے، جس پر موریسن نے جواب دیا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ملک کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچانے کے لئےکیا ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 12 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 6 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل









