فلسطینی جنگجوؤں نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب یہودی بستیوں پرراکٹ حملے کیے ہیں ۔ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز کو مسجداقصیٰ خالی کرنے کیلئے الٹی میٹم دیاتھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی جنگجوؤں نےمقبوضہ بیت المقدس کے قریب یہودی بستیوں پرراکٹ حملے کیے ہیں ۔مقبوضہ بیت المقدس میں راکٹ وارننگ سائرنز کی گونج،متعدد دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی۔ راکٹ حملوں کے بعدمقبوضہ بیت المقدس کی سڑکوں پر بھگدڑ مچ گئی، ہزاروں یہودی آبادکار سائرن کی آواز سن کر سڑکوں پر نکل آئے۔جبکہ فلسطینی جنگجوؤں نے غزہ بارڈر پراسرائیلی فوج کی گاڑی کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز کو مسجداقصیٰ خالی کرنے کیلئے الٹی میٹم دیاتھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی علاقوں میں میزائل حملےکیے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں راکٹ حملوں کی گونج،ملکی پارلیمنٹ کو خالی کروالیاگیا ہے۔
چند دن قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔
ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 3 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 2 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 17 منٹ قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 3 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 31 منٹ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل