غزہ : غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقدس میں مسجد اقصیٰ سے شروع ہونے والا تشدد غزہ کی پٹی تک پھیل گیا ، بے رحم سرائیلی فورسز نے غز ہ پر فضائی بم برسا دیئے۔ اسرائیل کے غزہ سے فضائی حملےمیں اب تک بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ، پیرکو شروع ہونے والے یہ حملے منگل کو بھی جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 100 سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں ۔ آج صبح تک حماس اور غزہ میں موجود دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے اسرائیل پر 200 سے زائد راکٹ داغے جا چکے ہیں۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص کو نشانہ بنایا ، غزہ کی وزارت صحت نے ایک اور حملے میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حماس کے مطابق غزہ پر ہونے والے حملوں کے بعد راکٹ حملوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات غزہ میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 500 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
خیال رہے کہ چند دن قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 2 دن قبل
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 17 گھنٹے قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- 16 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 2 دن قبل
ایک اور اداکارہ کا بھی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، سکرین شاٹ دکھا دیا
- 18 گھنٹے قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 2 دن قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- 15 گھنٹے قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- 17 گھنٹے قبل

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 2 دن قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 2 دن قبل

