ویب ڈیسک : پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نےدنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کرلیا ہے۔
جی این این کے مطابق شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے صرف 19 سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔شہروز کاشف 22 مارچ کو پاکستان سے نیپال گئے تھے،6 اپریل کو شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کیلئے اپنی سمٹ کا آغاز کیا تھا۔گزشتہ روز شہروز کاشف نے بیس کیمپ 4 میں پڑاؤ کیا تھا۔ شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں ۔اس وقت ان کی عمر 17برس تھی ۔ شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔
پاکستان کے سلسلہ کوہ ہمالیہ میں نیپال اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ کوہ پیما اسے سر کرنے کے لیے دونوں اطراف سے چڑھتے ہیں۔ اس کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔ اسے پہلی بار مئی 29، 1953ء کو ایڈمنڈ ہلری اور ٹینزنگ نورگے نے سر کیا۔ نذیر صابر پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے اسے سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- ایک دن قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 20 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 12 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 12 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 19 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 13 گھنٹے قبل