جی این این سوشل

علاقائی

فیصل آباد میں دو رکشوں میں تصادم، خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے بکر منڈی جڑانوالہ روڈ پر دو رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد میں دو رکشوں میں تصادم، خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی
فیصل آباد میں دو رکشوں میں تصادم، خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

جی این این کے مطابق فیصل آباد کے علاقے  بکر منڈی جڑانوالہ روڈ پر  افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں دو رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں  ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ۔

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll