غزہ کے ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، نگران وزیر اعظم
اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ کےالاہلی الممدنی ہسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں معصوم شہریوں کا قتل عام غیر انسانی اور ناقابل دفاع ہے، یہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے کیونکہ اس نے غزہ پر اپنی بے دریغ بمباری اور محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں، تباہی اور نقل مکانی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے حامیوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جو غزہ کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلانے میں اسرائیلی حکام کو استثنا فراہم کرتی ہیں۔نگران وزیر اعظم نےغزہ کے الاہلی الممدنی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اموات ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔
The massacre of innocent civilians in vicious Israeli attack on Al-Mamadany Hospital in Gaza is inhumane and indefensible. It is a grave violation of international law and humanitarian law. Israel must be held accountable for its war crimes as it continues its unrelenting… https://t.co/PdZojYbaEK
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 18, 2023
بین الاقوامی انسانی قانون ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس بلاامتیاز قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ تشدد کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کرے اور ذمہ داروں کا احتساب کرے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی بات چیت میں میں نے ان پر زور دیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل سے کہے کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 19 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل

