چین کو روسی گیس کی فراہمی جلد مغربی یورپ کو برآمد کی سطح پر پہنچ جائے گی، گیزپروم
روس نے 2022 میں پاور آف سائبیریا گیس پائپ لائن کے ذریعے چین کو 15.5 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کی ہے


ماسکو: روسی کمپنی گیز پروم کے مطابق ان کے ملک کی طرف سے چین کو گیس کی فراہمی جلد اس حجم تک پہنچ جائے گی جو قبل ازیں روس کی طرف سے مغربی یورپ کو برآمد کی جارہی تھی۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاور آف سائبیریا پائپ لائن کے ذریعے چین کو روسی گیس کی سپلائی کا حجم 22 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
گیز پروم کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین الیکسی ملر نے روسیا ۔ ون نامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ روس نے 2022 میں پاور آف سائبیریا گیس پائپ لائن کے ذریعے چین کو 15.5 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کی ہے۔ اس سال اس پائپ لائن کے ذریعے چین کو روسی گیس کی سپلائی 22 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جانے کی توقع ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2025 میں اس گیس پائپ لائن سے چین کو روسی گیس کی فراہمی اپنے ڈیزائن کی گنجائش 38 یعنی بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں چین کو گیزپروم کی برآمدات کا مجموعی حجم48 بلین کیوبک میٹر سالانہ تک پہنچ جائے گا۔الیکسی ملر کے مطابق اس وقت زیر غور منگولیا کے ذریعے ٹرانزٹ گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں گیز پروم کی چین کو برآمدات تقریباً 100 بلین کیوبک میٹر سالانہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 18 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 17 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 18 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل




