جی این این سوشل

پاکستان

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سابق صدرآصف زرداری کی احتساب عدالت طلبی

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سابق صدرآصف زرداری  کی احتساب عدالت طلبی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو 18 دسمبر کو طلب کرلیاگیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کے شریک 14 ملزمان کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو کو بھی طلب کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو کو بھی طلب کیا ہے۔

 

علاقائی

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی  اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی  کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور  راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل  ہو گی۔ 

کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری  کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان  دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت  میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll