جی این این سوشل

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی  قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت  پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ  ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور  اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

 صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے، آل پارٹیز کانفرنس فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اے پی سی کل سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll