علاقائی

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 7 2024، 6:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی  اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی  کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور  راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل  ہو گی۔ 

کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری  کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔