جی این این سوشل

تجارت

موبائل فونز کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 364 فیصد کمی

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصدکم ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل فونز کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 364 فیصد کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر 15.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 4.97 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 85.81 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 366.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالرتھا۔

پاکستان

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے ،انہوں نے  کہا ہے کہ   اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف   فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،  ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔

 بیرسٹر سیف  نے کہا کہ   کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے،  جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری  کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

شمالی بنگلا دیش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتِحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 8 افراد جان کی بازی ہا رگئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر پور کے علاقے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے 200 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے، جبکہ سینکڑوں گھر اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے محرومی کا شکار ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، مگر کشتی کی روانگی کے وقت اس میں 300 افراد سوار ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

 جہاں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll