پاکستان

کراچی حملے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

پاکستان میں اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 7th 2024, 12:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی حملے  کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کراچی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.

شوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر غمزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں دو قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا جب کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی۔