جی این این سوشل

پاکستان

عدلیہ اور وکلاء دستور کے تحفّظ کا فریضہ سرانجام دیں، عمران خان کا پیغام

قانونی برادری ووٹ کے بنیادی حق کے دفاع وتحفّظ کیلئے ایک تحریک برپا کریں تاکہ انہیں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق میسّر آسکے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدلیہ اور وکلاء دستور کے تحفّظ کا فریضہ سرانجام دیں، عمران خان کا پیغام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء پر یہ مقدس ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اُس دستور کے تحفّظ کا فریضہ سرانجام دیں جس پر ہماری قومی ترقّی کی بنیادیں استوار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لازم ہے کہ قانونی برادری پاکستان کے عوام کے حقوق،خصوصاً ان کے ووٹ کے بنیادی حق کے دفاع وتحفّظ کیلئے ایک تحریک برپا کریں تاکہ انہیں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق میسّر آسکے اور وہ اپنے ہاتھوں سے اپنےمستقبل کا تعیّن کرسکیں۔ یہ ثانوی بات ہے کہ عوام کسے اپنی قیادت کیلئے منتخب کرتے ہیں مگر بنیادی معاملہ یہ ہے کہ انہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کا وہ بنیادی حق دیا جائے جو انہیں آئین فراہم کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اس وقت بلاشبہ ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ وہ نازک موڑ ہے جہاں ہم اپنے نظامِ انصاف کو نہایت تیزی سے تباہی کے گھاٹ اترتے اور اس کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہے ہیں چنانچہ اگر ہم اسے مکمل انہدام سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں حرکت میں آنا ہو گا اور فی الفور اپنے قدم اٹھانا ہوں گے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم عدل و انصاف کیلئے میدان میں نہیں نکلتے اور اپنے ججز کی پشت پناہی نہیں کرتے تو ہم اس ملک میں دستور کی بالادستی قائم کرسکیں گے نہ ہی طاقت کی اس حکمرانی کے خلاف کھڑے ہو پائیں گے جس کے تحت صرف موزوں ترین اور امیر ترین ہی زندہ رہ سکتے اور بقا و دوام پاتے ہیں۔

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نہ ہماری حراست میں ہیں اور نہ ہی وہ پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں، ہمیں دو تین جگہ ان کی موجودگی کا شک تھا تو وہاں ہم نے چھاپے مارے تھے اور ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ جب پختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارا جا رہا تھا تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے تھے اور ہمارے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں لہٰذا وہ کے پی ہاؤس میں موجود نہیں ہیں اور ان کی بھاگتے ہوئے تصاویر بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں،اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں نے شہید کیا، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہید کے خاندان کو شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رات کوافسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں، اسلام آباد پولیس اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہیدالحمید کےلیےشہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائے گا، شہید اہلکارکے واقعے میں جوبھی ملوث ہےکوئی نہیں بچے گا، شہید کے 2 بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے۔ علی امین اسلام آباد کی حدود میں ہوئے تو پولیس انھیں ضرور گرفتار کر لے گی۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ کل ایک جتھا آیا تھا جس کادعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے، اگران کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کون سے اسپتال میں ہیں؟

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کا دورہ سبوتاژ کیا، پی ٹی آئی سی ایس او کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی امین نے کل سے خودساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، علی امین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll