برطانوی فاسٹ بائولر ڈیوڈ ولی کا آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے


لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ڈیوڈ ولی نے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 33 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا۔انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔
ڈیوڈ ولی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔ چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے۔33 سالہ ڈیوڈ ولی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ دن آئے۔
میں نے انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا صرف خواب ہی دیکھا تھا، لہذا سوچ سمجھ کر اور کافی غور و فکر کے بعد انتہائی افسوس کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں میگا ایونٹ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے بعد تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجاؤں۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago






