- Home
- News
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا
اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے مقام پر پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران عبدالحمید زخمی ہو گئے تھے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے مقام پر پر پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، جسے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے، وہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے اور ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے، انہوں نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ آج دن 12.30 بجے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں۔
گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 38 منٹ قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 11 منٹ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 18 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل