تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 30 2024، 9:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔