جی این این سوشل

پاکستان

گورنر پنجاب کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکا کو اس کورس سے ملک کی جیو اسٹریٹیجک اور سماجی سیاسی محرکات سمجھنے کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مشکلات کو جاننے کا موقع بھی ملا ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر پنجاب کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام پچیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز ریسرچ اینڈ اینالیسس میجر جنرل محمد رضا ایزد کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب نے وفد کو گورنر ہاوس لاہور کی تاریخی عمارت میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں سینیٹرز، ممبران قومی اسمبلی، ملٹری اور سول افسران شامل ہیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکا کو اس کورس سے ملک کی جیو اسٹریٹیجک اور سماجی سیاسی محرکات سمجھنے کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مشکلات کو جاننے کا موقع بھی ملا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی وہاں پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے معیشت کا استحکام بہت اہم ہے۔ حکومت خاص طور پر علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی رابطوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ ماضی قریب میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ بڑھانے کے لئے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے سینے پر گولی کھانے والے شہدا ہمارے ہیروز ہیں اور ان کی عزت و تکریم سب پر لازم ہے۔

گورنر پنجاب نے ورکشاپ کے شرکا کو گورنر ہاوس لاہور میں گائیڈڈ ٹورز کے اجرا کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں گورنر ہاس کو ایک مختصر عرصے کے لیے غیر منظم طریقے سے لوگوں کو لیے کھولا گیا تھا اور اس میں بھی گورنر ہاس کے اندرونی حصے تک عوام کو رسائی نہیں دی گئی تھی۔

لیکن مجھے اس بات کہ خوشی ہے کہ حال ہی میں گورنر ہاس میں گائیڈڈ ٹورز شروع کیے گئے ہیں۔ اور عوام کو منظم طریقے سے گورنر ہاؤس کے اندرونی اور بیرونی حصوں تک رسائی دی جا رہی ہے۔ ان گائیڈڈ ٹورز میں غیر ملکی بھی گورنر ہاؤس کا دورہ کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سوچ اور طرز عمل اپنانا چاہیئے۔ نفرتیں، منفی سوچ اور رویوں کو ختم کر کے مثبت سمت اپنانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ورکشاپ کے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll