وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یواین قراردادوں پر عدم عملدرآمد نے مشرق وسطیٰ کو خطرات سے دوچار کر دیا، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم روکنا ہوں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے بطور وزیراعظم دوسری بار خطاب باعث اعزاز ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کیا جائے، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کےالمناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پرخاموش نہیں رہا جاسکتا، نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، عالمی برادری کو پائیدارامن اور دوریاستی حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یواین قراردادوں پرعملدرآمد میں ناکامی نےمشرق وسطیٰ کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، اسرائیل کو اپنی جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو آباد کر رہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، یہ طے ہوا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی جبر کے باوجود کشمیری برہان وانی کے نظریئے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 44 minutes ago




