دنیا
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے
اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔
صحت
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور اسٹریٹجک ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔
ہر قومی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز، جن میں اکثریت خواتین ورکرز شامل ہیں، جو ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی مسلسل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جس کا مقصد 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانا ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ