جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں موبائلز کی درآمدات میں نمایاں کمی

مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمد پر 90.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں موبائلز کی درآمدات میں نمایاں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد پر 15.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو کہ 364 ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے % کم۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 71.21 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔ ستمبر 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 7.048 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 4.97 ملین ڈالر اور ستمبر 2022 میں 85.81 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمد پر 90.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی کل درآمدات کا حجم 366.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52 ملین ڈالر تھا۔

جرم

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا، گرفتار شوٹرز کا دورانِ تفتیش بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق شوٹرز اظہر اور الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں یہ قتل کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم اور دو قیمتی گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دونوں شوٹرز امیر معصب سے براہ راست رابطے میں تھے اور انہیں عارف نامی شخص نے متعارف کرایا تھا جو امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے اور پتوکی کا رہائشی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔ 

پولیس نے عارف کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں لیکن ابھی تک وہ گرفتار نہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ  آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔

رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پانچ سال میں پنجاب میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم پالیسیوں کو منظوری دی گئی جن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پالیسی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام اور ہاؤسنگ لون کی سہولیات میں اضافہ شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے آئندہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے اور 50 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر پابندی لگانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 5 سے 7 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو 2 سے 5 سال تک قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll