Advertisement
تفریح

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

بارہ گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے، جس میں روح پرور بیلڈز، افرو اثرات سے بھرپور ردھمز، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس ٹیکسچرز شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Dec 20th 2025, 4:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ علی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز کر دی گئی ہے جس میں 12 گانے شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار  علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹوڈیو البم ’روشنی‘ باضابطہ طور پر دنیا بھر میں جاری کر دی ہے۔ یہ البم ان کے موسیقی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، کیونکہ علی ظفر کی 15برس بعد اس فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ 

البم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداح پہلی بار ’روشنی‘ کو مکمل طور پر سن رہے ہیں۔ اس کے ساتھ البم آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا آرٹسٹ نوٹ بھی سامنے آیا ہے، جو اس البم کے پیچھے موجود جذباتی اور تخلیقی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے۔

بارہ گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے، جس میں روح پرور بیلڈز، افرو اثرات سے بھرپور ردھمز، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس ٹیکسچرز شامل ہیں۔ البم میں  السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے، جو مختلف دنیائے موسیقی کی آوازوں کو ایک مربوط اور منفرد ساؤنڈ میں سموئے ہوئےہے۔

اپنے آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے 'روشنی‘ کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا ہے۔ یہ البم انسان کے اندر سچ کا سامنا کرنے اور پیچیدگی کے اندر وضاحت تلاش کرنے کی عکاسی کرتی ہے، جہاں کمزوری اور امید ایک ساتھ موجود رہتی ہیں۔

البم کے ساتھ ہی گانے *’رُکسانا‘* کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ لاس اینجلس میں فلمائی گئی یہ ویڈیو گانے کی دلکش دھن کے ساتھ صاف، سنیماٹک مناظر پیش کرتی ہے، جہاں موسیقی اور موڈ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

اس البم کا آغاز اس سے قبل ’ظالم نظروں سے‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوا تھا، جس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔  مکمل البم کی ریلیز کے ساتھ ’روشنی‘ فنی ارتقا، ذاتی سچائی اور عالمی امنگوں کا مضبوط اظہار بن کر سامنے آئی ہے۔

البم ’روشنی‘ اب دنیا بھر میں تمام بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس مداحوں کی جانب سے پھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے  30 برس بیت گئے

لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

  • ایک دن قبل
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

  • 8 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم
منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی  وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

  • ایک دن قبل
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

  • 8 گھنٹے قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

  • 7 گھنٹے قبل
علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع

  • 8 گھنٹے قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی

معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement