ڈی سی کا سوشل میڈیا پر وائرل جوتے مرمت کرنیوالے کو جرمانہ کرنے کی خبر کا نوٹس
ملتان : ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سوشل میڈیا پر وائرل جوتے مرمت کرنیوالے سیف الرحمان کو جرمانہ کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سوشل میڈیا پر وائرل جوتے مرمت کرنیوالے سیف الرحمان کو جرمانہ کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی سٹی خواجہ عمیر ایم ڈی اے کے قریب تھڑے پر مزدوری کرنیوالے سیف الرحمان کے پاس پہنچ گئے۔ اے سی سٹی نے سیف الرحمان سے جرمانے بارے وائرل خبر کی صداقت بارے دریافت کیا۔
سیف الرحمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جرمانہ مجھے نہیں ہوا،میرے ساتھ واقع جوتوں کی دکان کے مالک میرے بھائی کو ہوا ہے، میرے بھائی کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور دکان کھولنے پر5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اے سی سٹی نےضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیف الرحمان کو مالی مدد کی پیشکش کی۔سیف الرحمان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی جانیوالی مالی امداد لینے سے بھی انکار کردیا۔
سیف الرحمان نے کہا کہ میں محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر یقین رکھتا ہوں، اپنے آپ کو مالی مدد کا مستحق نہیں سمجھتا، مالی امداد میری بجائے کسی مستحق شخص کو دے دی جائے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 13 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 17 گھنٹے قبل









