Advertisement
پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 74 اموات ، 3ہزار 232 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران 74 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3232نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 17th 2021, 11:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید74فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار617ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80ہزار 362ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.80 فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ27ہزار 362ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 411افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 99ہزار 194ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 801 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 27ہزار038ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3786افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار866کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 267مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار221جبکہ اموات کی تعداد731تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 423افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار258ہوچکی ہے جبکہ 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3754فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 92 ہزار522مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

  • 11 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • ایک دن قبل
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • ایک دن قبل
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

  • 11 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

  • 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement