اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اعلان طویل ہوگیا ہے، پی سی بی حکام کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے آج تحریری جواب ملنے کی توقع تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اعلان طویل ہوگیا ہے،پی سی بی حکام کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے آج تحریری جواب ملنے کی توقع تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ ای سی بی سے جواب اب کل ملنے کا امکان ہے، پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی ، پی سی بی جون کے پہلے ہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دو چارٹرڈ طیاروں پر ابوظہبی روانہ ہوں گے۔کھلاڑی اور مینجمنٹ کے افراد تین دن کا قرنطینہ لاہور جبکہ سات روز کا ابوظہبی میں کریں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی لاہور میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی ۔ پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق بیس جون کو ہی کھیلا جائے گا۔

جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی
- 25 منٹ قبل

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی توانائی شعبے کی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں
- 34 منٹ قبل

آڈیو لیک کیس :علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کاپنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
- 8 منٹ قبل

سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ غازی خان سے اربوں روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد
- 4 گھنٹے قبل

فلم ،ڈارمہ اور نامور اسٹیج اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے
- 14 منٹ قبل

پیکا ایکٹ پر بلاول مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے یہ خود اس میں ملوث تھا، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفیق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن ، افغانستان سے آنیوالے دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل