دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو لغو اور من گھڑت قرار دے دیا


سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان پر فرد جوم 3 مختلف الزامات کے تحت لگائی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے 1923 کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ ان دونوں دفعات کے تحت سزائے موت، عمر قید یا 14 سال قید کی سزا ہے۔
دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو لغو اور من گھڑت قرار دے دیا۔ ملزمان نے کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم غلط اور غیر قانونی ہے جسے چیلنج کریں گے۔
فرد جرم سنتے ہی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ہیں ہی ملزم بنایا گیا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جس کی حکومت گری ہو رہی ملزم ہو۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینکڑوں سائفر دیکھے لیکن یہ ان میں سے منفرد تھا۔ وزیر خارجہ کو دینا بھر میں چیف ڈپلومیٹ کہا جاتا ہے۔ ایک مراسلہ آتا ہے جو چیف ڈپلومیٹ کی نطر سے نہیں گزارا جاتا۔ میری نظر میں سائفر اوجھل رکھنے کی کوئی تو وجہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چیزوں کو خفیہ رکھ کر یک طرفہ ٹرائل نہ چلایا جائے۔دو محب وطن شہریوں کو اس مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، بے گناہ ہوں مجھے سزا دینا چاہتے ہیں، ہم نے اسی مٹی میں جانا ہے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ہم جمعرات کو گواہان کے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرلی
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 سرکاری گواہان طلب کرلیے اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 4 گھنٹے قبل

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
- 6 گھنٹے قبل

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 2 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل