Advertisement
پاکستان

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوامِ متحدہ کے تحت 20 دسمبر کو انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 20th 2023, 2:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن (International Human Solidarity Day) منایا جارہا ہے

دن منانے کا مقصد کرہ ارض پر بسنے والے انسانوں کے جملہ مسائل کے حل کیلئے انسانوں کے باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت 20 دسمبر کو انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقعے پر انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیمیں سیمینارز، واکس اور مختلف دیگر تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔تقریبات کے دوران مقررین غربت اور کسمپرسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے انسانوں کے باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ عالمی دن منانے کا بہت بڑا مقصد انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا بھی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج سے 16 برس قبل 20 دسمبر 2005کو انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اس کے بعد سے سالانہ بنیادوں پر عالمی دن منانے کا اہتمام کیا جانے لگا۔ملینیئم ڈکلریشن میں 21 ویں صدی کے عالمی تعلقات کی بنیادی اقدار میں سے ایک کے طور پر انسانی یکجہتی کی نشاندہی بھی سامنے آئی۔ عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محروم طبقات متمول افراد سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے معاشرتی طبقات میں پہلے سے وسیع ہوتی خلیج کو وسعت دے کر انسانی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عالمی برادری کو اتحاد بین الممالک کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 16 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 21 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 21 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 15 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
Advertisement